2

3 روزہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ  15 ستمبر سے  شروع ہوگی 

(24 نیوز)نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ ( تین روزہ) کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا، نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے) 19 ستمبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹورنامنٹس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، ملک کے 16 کرکٹ ریجنز کی ٹیمیں ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔

چیمپئن شپ تین روزہ جبکہ کپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹورنامنٹس میں تقریباً 400 نوجوان کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

کراچی، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کی دو، دو ٹیمیں ایونٹس میں حصہ لیں گی، میچز چارسدہ، فیصل آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے، نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل 3 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی، رنرز اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،دونوں ٹورنامنٹس کی لائیو سکورنگ کرک سِلَب پر دستیاب ہوگی،ہر راؤنڈ کے چار میچز پاکستان میں ٹیپ میڈ اور تماشا پر لائیو سٹریم ہوں گے، پاکستان سے باہر شائقین میچز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں