3

قومی وویمن ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گامحسن گیلانی

(24نیوز) صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے چار سالہ وویمن فٹبال سٹرٹیجی تیار کی ہے، پاکستان میں گرلز فٹبال کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، قومی وویمن ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔

محسن گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن گراس روٹ اور یوتھ ڈویلپمنٹ کو فوکس کر رہے ہیں، فیفا سکول پراجیکٹ میں 30 لاکھ بچوں کو ٹارگٹ کیا ہے،

صدرپی ایف ایف نے کہاکہ  وویمن فٹبال کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وویمن فٹبال کے فروغ کیلئے ایکو سسٹم ضروری ہے ،خواتین کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز کی سکلز ڈویلپمنٹ ہوگی، چاہتے ہیں دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈا لہرائے،فیفا سیریز میں پاکستان وویمن فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کی۔

محسن گیلانی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ، ریجن اورنیشنل وویمن لیگ منعقد ہوگی، پلیئرٹیلنٹ اورڈویلیمنٹ سسٹم مرتب کیا جاے گا، وویمن لیڈرشب اور ایڈمنسٹریشن مرتب کی جائے گی،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں وویمن کوچز کو پرموٹ کریں، ہم وویمن ٹیم کو مینز ٹیم فنانشنل سپورٹ کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں