7

کامن ویلتھ کیلئے پاکستان کے 36 کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز پر مشتمل دستے کا اعلان

(24 ںیوز ) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے 36 کھلاڑیوں  اور میچ آفیشلز پر مشتمل دستے کا اعلان کر دیا ہے ، چیف ڈی مشن کی ذمہ داریاں میجر عادل رحمانی کو سونپی گئی ہیں ۔

میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں  ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین شامل ہوں گے ۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑی، باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال میں شرکت کریں گے۔ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ، ثمامہ رحمان شرکت کریں گی۔

شہزاد علی جمناسٹک، شاہ حسین جوڈو، مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی لان بال میں شرکت کریں گے۔ حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی طبیعت خراب، ابوظہبی میں زیر علاج
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں