
(24 نیوز)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع کے مطابق حکومت قومی ہاکی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے پاکستان سمیت تمام ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے کلیئر قرار دیا تھا ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں ہوگی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شرکت کریں گی ،پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان گزشتہ سال جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ






