
(ویب ڈیسک)دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آگئے، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
برمنگھم سے تمام کھلاڑی دوحہ پہنچنے کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے تھے۔
دوورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے رضا اللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:تیسرا ون ڈے :انگلینڈ انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو 2 سکور سے شکست دیدی
کپتان بابر اعظم، آذان اویس اور دیگر کرکٹرز علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم کی طرف سےکھیلیں گے۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کے ساتھ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہوا تھا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے گیارہ پوائنٹس بھی منہا کیے گئے تھے۔






