پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی علی الصبح تھانہ آڑینجی کی حدود میں واقع علاقے اواک میں پیش آیا۔ یہ علاقہ خضدار سے تقریباً 150 کلومیٹر دور دشوار گزار پہاڑی خطے میں واقع ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالحئی، نعمت اللہ، یحییٰ اور نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نور محمد نامی پولیس اہلکار کو مسلح افراد اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے اور کچھ فاصلے پر لے جانے کے بعد اسے بھی ہلاک کردیا۔ حملے میں عبید اللہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
3






