
(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کے خلاف اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجی جانےسےمتعلق استفسار پر اپنے جواب میں کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ دعوی کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیونکہ ایران کو پتہ ہی نہیں چلتا،ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔
اس سے قبل گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔






