1

امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی

(24 نیوز ) امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرے گا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے نیو یارک میں ہوگا۔

ایرانی وفد کو سفری پابندیوں کا سامنا رہے گا، امریکی پالیسی کےتحت ایرانی وفد کو لگژری اور بعض دیگر اشیا خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:  ایران کیخلاف جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی:صدر ٹرمپ

واضح کیا اس سال ایران کا وفد گزشتہ سال کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے ذریعےہویا نہیں مگر ایران کے خلاف اس جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی۔

  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجی جانےسےمتعلق استفسار پر اپنے جواب میں کہا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کوئی معاہدہ کریں گے ہی نہیں۔

 ٹرمپ نے کہا کہ  دعوی کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے کیونکہ ایران کو پتہ ہی نہیں چلتا،ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں