
(24)فٹبال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔
وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔
دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔
یہ تینوں کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھونس، بلیک میلنگ اور زبردستی کا زمانہ ختم ہو چکا، ایران جھکے گا نہیں: باقر قالیباف
قبل ازیں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دیکر72سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹرفائنل میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔
وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں فیصلے کیلئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دےکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔






