
(24نیوز)ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی لگاتار 9 ورلڈ کپ میچز میں گول کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
رواں فیفا ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک سمیت 8 گول کا ریکارڈبھی میسی کےنام رہاہے جس کے بعد میسی کے ورلڈ کپ گولز کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
میسی نے 2022 میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کرکے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا، 2026 ورلڈکپ میں میسی پہلے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف 2 گول کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا
فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958 جبکہ برازیل کے جائرزینہو نے 1970 میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے۔






