7

فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 16: ارجنٹینا نے مصر سے یقینی جیت چھین لی

(ویب ڈیسک)پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے کا میچ کھیلنے والی مصر سے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے یقینی جیت چھین کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ 

امریکا کے اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں محمد صلاح کی قیادت میں میسی کی ارجنٹینا کا ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرنے کےلیے میدان میں اتری۔ 

مصر نے ابتدا سے ہی میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ 

افریقی ٹیم کو پہلی کامیابی میچ کے 15ویں منٹ میں ہی مل گئی جب یاسر ابراہیم نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ 

تاہم اس کے بعد میچ کے 21ویں منٹ میں مصری کھلاڑی کے فاؤل کے باعث ارجنٹینا کو پنالٹی کا موقع ملا تاہم سپر سٹار لیونل میسی کی اسٹرائیک کو مصری گول کیپر نے روک کر نہ صرف ارجنٹینا بلکہ پوری دنیا کو حیران کردیا۔ 

ورلڈ کپ 2026

میسی کی ملی جلی رات

پینلٹی ریکارڈ، دیر سے برابری کا گول اور مصر کے خلاف ارجنٹائن کی 3-2 واپسی

ناپسندیدہ ریکارڈ

⚠️ ایک ہی ورلڈ کپ میں دو پینلٹیز ضائع کرنے والے پہلے کھلاڑی*

• 21ویں منٹ کی پینلٹی مصر کے گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے بچائی

• ورلڈ کپ میں ریگولیشن ٹائم کی 8 پینلٹیز میں سے 4 ضائع

*شوٹ آؤٹ شامل نہیں

شاندار جواب

⚽ میسی نے 83ویں منٹ میں ارجنٹائن کا برابری کا گول کیا

• ارجنٹائن نے آخری 13 منٹ میں تین گول کیے

• میسی نے میچ کے دوران پوسٹ کو بھی ہٹ کیا

ریکارڈز کا سلسلہ جاری

8

ورلڈ کپ 2026 میں گول

9

مسلسل ورلڈ کپ میچز میں گول

13

اس نو میچز کی دوڑ میں گول

گولڈن بوٹ ریس

1۔ لیونل میسی

8

2۔ کیلین ایمباپے

7

3۔ ارلنگ ہالینڈ

7

ارجنٹائن 3-2 مصر

راؤنڈ آف 16 | ورلڈ کپ 2026

مصر کے خلاف ارجنٹائن کی راؤنڈ آف 16 فتح کے بعد اپ ڈیٹ

مصر نے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی اور 67ویں مصطفیٰ زیکو نے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی۔ 

ایسے میں جہاں مصر کی جیت آسان نظر آرہی تھی، وہاں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کیا اور 4 منٹ کے فرق سے دو گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ 79ویں منٹ میں رومیرو جبکہ 83 ویں منٹ میں لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچایا۔

اختتامی لمحات میں انجری ٹائم کے دوران ارجنٹینا کے اینزو فرنینڈس نے ایک اور گول کرکے میچ کا اسکور 2-3 کردیا اور اسی سکور پر میچ کا اختتام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اس فتح کے ساتھ ہی ارجنٹینا کی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں