محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر کو بورڈ حکام نے میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کرچکے ہیں اور دونوں بار بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔
’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان مکمل تنازع کو پبلک کرنا چاہتے تھے، وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے جانے والے موبائل کی تفصیل بتانا چاہتے تھے، کرکٹر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بتانا چاہتے تھے، وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے۔






