
(24 نیوز)فیفا ورلڈ کپ2026 کے ایک اہم میچ میں بلجیئم نے امریکہ کو 1-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے، اس میچ کے بعد بلجیئم کے مشہور کھلاڑی رومیللو لوکاکو کا ایک خاص انداز میں ڈانس کرنا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے، جسے لوگ امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کہہ رہے ہیں۔
میچ سے پہلے ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب امریکہ کے اہم کھلاڑی فولارن بالوگن پر پچھلے میچ میں ریڈ کارڈ ملنے کی وجہ سے پابندی لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کا بلجیئم کے خلاف کھیلنا مشکل نظر آ رہا تھا۔ لیکن فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اچانک یہ پابندی ختم کر دی۔
میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت بدلا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر کو فون کر کے اس معاملے میں مداخلت کی تھی۔ اس کے بعد فیفا نے بالوگن کی پابندی ایک سال کے لیے معطل کر دی، جس سے وہ امریکہ کی جانب سے بلجیئم کے خلاف میدان میں اتر سکے۔ اس فیصلے پر فٹ بال کی دنیا میں کافی تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔
Lukaku é sujeito homem pra caralho.
Fez o Quarto Gol da goleada em cima dos Estados Unidos, na casa dos caras.
E a comemoração foi como?
imitando a dancinha do verme do Trump, que interviu na copa pra favorecer os Estados Unidos.
Foda Kkkkkkkkkkkkkk pic.twitter.com/n6a7r1mBIQ
— Ceo Da Acarajé (@AcarajeCeo) July 7, 2026
بالوگن کی واپسی بھی امریکہ کو شکست سے نہ بچا سکی، میچ میں وہ کوئی خاص اثر نہ ڈال سکے جبکہ بلجیئم نے شروع سے ہی اپنی مضبوطی دکھائی اور چار گول کر کے واضح برتری حاصل کر لی۔
بلجیئم کے چوتھے گول کے بعد رومیلولوکاکو نے میدان میں ایسا ڈانس کیا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور انداز سے ملتا جلتا تھا، یہ منظر کیمرے میں قید ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی تصویریں اور لطیفے بنا کر شیئر کر رہے ہیں اور لوکاکو کا ڈانس سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔






