7

بھارت نے دورہ زمبابوے کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان شریاس کپتان برقرار

(24 ںیوز ) آئرلینڈ میں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریاس ایئر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، تاہم سنجو سیمسن اور ارشدیپ سنگھ کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ مستقبل کے لیے نئی ٹیم تیار کی جا سکے۔

واضح رہے کہ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 23، 25 اور 26 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں