
(احمد منصور)بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید 3 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 126 خارجی دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائیوں کے باعث دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:’’عامر خان نشانے پر آ گئے‘‘ انتہا پسندوں نے بڑا اعلان کردیا






