7

آئی سی سی کا ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے پر غور

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس میں عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق متعدد اہم تجاویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی تجویز بھی زیر بحث آ سکتی ہے، جس کے تحت 50 اوورز کے بجائے میچز کو 40 اوورز تک محدود کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف براعظموں کی ٹیموں کے درمیان کانٹینینٹل چیمپئن شپ کے انعقاد کی تجویز بھی شامل ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئی سی سی ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے آغاز پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید برآں، بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کو بہتر بنانے کے لیے ہر فارمیٹ کے لیے علیحدہ ونڈو مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کو وسعت دیتے ہوئے ٹیموں کی تعداد 12 تک بڑھانے اور ایک واحد ٹیسٹ میچ کو بھی پوائنٹس سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 8 سے 11 جولائی تک اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں منعقد ہوگی، جہاں رکن ممالک کے نمائندے ان تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں