
(24 نیوز)سربیا کے سٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
نوواک جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد کوالیفائر رومن سفیولن کو 6-7، 3-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ 39 سالہ جوکووچ نے ومبلڈن میں اپنی 106ویں فتح حاصل کی اور سابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے ومبلڈن میں 105 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔
جوکووچ اب ریکارڈ آٹھواں ومبلڈن ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کے مشن پر گامزن ہیں جبکہ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سنر سے ممکنہ مقابلہ بھی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی کرکٹرز کو بڑا جھٹکا، غیر ملکی لیگز کھیلنا مشکل






