9

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف سماعت 10 ستمبر تک ملتوی

(جمال الدین)گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں  کرپشن اور کک بیکس سے متعلق نیب ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری کے لیے ان کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

سماعت کے دوران نیب کے گواہان شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت پہنچے، تاہم ملزمان کے وکلاء کی جانب سے کارروائی موخر کرنے کی استدعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کون بنا خوش نصیب؟ 750 روپے پرائز بانڈ کے نتائج سامنے آگئے

عدالت نے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا پابند کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں