11

کامرہ کے قریب ٹریفک حادثہ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر شہید

(24نیوز)راولپنڈی  میں جی ٹی روڈ کامرہ کے قریب موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کو ڈمپر نے کچل دیا۔
حادثہ راولپنڈی میں جی ٹی روڈ کامرہ کے قریب پیش آیا ، جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر جاوید اکبر شہید ہوگئے۔
 یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سب انسپکٹر جاوید اکبر جی ٹی روڈ کامرہ کے قریب اپنی  ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اس دوران ایک تیز رفتار ڈمپر نے لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کچل دیا،حادثے کے فوراً بعد شدید زخمی افسر کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ہیلپر کو حراست میں لے لیا اور مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
شہید سب انسپکٹر جاوید اکبر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں سوگوار بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید افسر کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرکی ہے،انہوں نے کہاہے کہ مفرور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں