7

 ایف بی آرنے بڑی پابندی لگادی

( اشرف خان)ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو افسران کے چھوٹی دکانوں میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
ایف بی آر کی جاری کردہ دکاندار گرین پلیٹ اپنی دکان کے باہر نمایاں طور پر آویزاں کرنی ہوگی،جس کے بعد چھوٹے دکانداروں اور ریٹیلرز کی دکانوں میں ان لینڈ ریونیو افسران ٹیکس معاملات کے سلسلے میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ایف بی آر نے ایس آر او 1109-2026 جاری کردیا،چھوٹے دکانداروں کے لیے مجوزہ خصوصی طریقہ کار کے مسودہ میں کہاگیاہے کہ دکاندار آئیرس ویب پورٹل یا دکانداروں کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ایک سادہ ریٹرن جمع کرائیں گے جس میں مجموعی فروخت، مجموعی خریداری، دیگر اخراجات اور خالص منافع کی تفصیلات درج ہوں گی۔
ایف بی آرکے مطابق اسی سادہ فارم میں دکانداروں کو اپنے جائز اثاثے ظاہر کرنے کا بھی آسان طریقہ فراہم کیا گیا ہے،اس خصوصی طریقہ کار کے تحت مجموعی کاروباری حجم پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا،دکاندار قابلِ ادائیگی ٹیکس میں سے ودہولڈنگ انکم ٹیکس کی رقم منہا کر سکیں گے،رجسٹرڈ ہر حقیقی دکاندار کو ایک گرین پلیٹ جاری کی جائیے گی جس پر ایف بی آر کا مخصوص کیو آر کوڈ، دکاندار کا نام، این ٹی این اور دکان کا پتہ درج ہوگا،اس گرین پلیٹ کو دکان کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔
ایف بی آرکے مطابق کیو آر کوڈ میں دکان کے مقام اور ملکیت سے متعلق معلومات بھی موجود ہوں گی،حقیقی دکاندار کے ٹیکس معاملات کے حوالے سے ایف بی آر کا کوئی افسر یا اہلکار دکان میں داخل نہیں ہوگا،یہ خصوصی طریقہ کار ان افراد پر لاگو ہوگا جن کی آمدنی بنیادی طور پر ریٹیل دکانوں سے حاصل ہوتی ہوجن کا سالانہ کاروباری حجم 20 کروڑ روپے تک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
ایف بی آرکے مطابق یہ طریقہ کار ٹیکس سال 2026 کے لیے نافذ ہوگا،یہ طریقہ کار ان افراد پر لاگو نہیں ہوگا جو ایک سے زیادہ دکانوں کے مالک ہوںیا ٹیئر ون ریٹیلرز، زیورات فروخت کرنے والے افراد اس میں شامل نہیں،پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والےافراد ڈاکٹر، انجینئر اور وکلا ء بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔
ایف بی آرکے مطابق دکاندار موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر سے رجوع کرکے ایف بی آر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں