7

ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا ویمن نے انگلینڈ کو لارڈز گراؤنڈ میں شکست دے دی

(ویب ڈیسک) لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ آسٹریلیا نے جیت لیا۔ آسٹریلیا ویمن نے  انگلینڈ ویمن18 ویں اوور کی پہلی بال پر 151  رنز بنا کر  7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

لارڈز میں کھیلے گئے فائنل  میچ مین پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی تھی اور 150 رنز بنائے تھے۔  بیتھ مونے 64 رنز بنا کر آسٹریلیا ویمن کی جیت کو یقینی بنایا۔  نمایاں رہیں۔فیبی لِچ فیلڈ  نے 48 اور جورجیا وول نے 9 رنز بنا کر لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں اپنی جیت کا سفر مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایلیس پیری 13 اور ایشلی گارڈنر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس آئیں۔ 

انگلینڈ کی  چارلی ڈین، سوفی ایکلیسٹون اور لورین بیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں آئی سی سی ویمنز  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ  میں آج شام آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیمیں آمنے سامنے آہیں تو سٹیڈیم میں انہیں کھیلتے دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ آئے ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد عورتوں کی تھی۔ اس تاریخی گراؤنڈ پر بنے کئی منزلہ سٹیڈیم کی تمام نشستیں پر ہو چکی تھیں۔ 

انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 150 رنز بنا لئے۔ انگلینڈ کی 4 وکٹیں گری ہیں۔  لارڈز کی وکت کو نسبتاً مشکل اور تھوڑے رنز بانے کی اجازت دینے والی وکٹ کہا جا رہا ہے۔

ٹاس آسٹریلین کیپٹن مونیلیکس نے جیتا

 میچ کا ٹاس ہو ا تو  آسٹریلیا ویمن کی کیپٹن  سوفی مولینیکس نے ٹاس جیت لیا ۔

مولینیکس نے ٹاس جیت کر انگلینڈ ویمن کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے اور خود کیلئے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن کا انتخاب کیا ہے۔

مولینیکس نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کافی ڈسکس ہوا تھا کہ بیٹنگ کرنا ہو گا یا باؤلنگ کرنا بہتر ہو گا، آخر ہم انسٹنکٹ کے پیچھے چلے ہیں۔ مولینیکس نے کہا، مجھے امید ہے کہ پچ بہت زیادہ تبدیل نہیں ہو گی۔

انگلینڈ ویمن کی کیپٹن نیٹ سکیوور برنٹ  نے کہا کہ ٹاس جیت جاتیں تو وہ باؤلنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتیں،  جب ان سے پوچھا گیا کہ آج جیتنے کے لئے وہ کیا ضروری سمجھتی ہیں تو  برنٹ نے مسکراتے ہوئے کہا، جتنا مخالف بنا سکتے ہیں، اس سے ایک رن زیادہ !

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کی اوپنر  ایمی جونز نے پہلے اوور میں چوکا مار کر اچھا آغاز کیا تھا لیکن دوسرے اوور میں وہ ایج سے بال چھو جانے کے نتیجہ میں کیچ ہو کر واپس چلی گئیں۔ ایمی جونز نے 6 رنز بنائے تھے۔ 

انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی اور ٹیم دباؤ میں آ گئی جب پانچویں اوور میں سپر بیٹر ڈینی وایٹ ہوج 8  رنز کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعہ 32 رنز تھا۔ اس کے بعد رنز بنانے کی رفتار مزید سستی ہو گئی اور  ایکس کیپسی نے کیپٹن  سکیوور برنٹ کے ساتھ مل کر  نسبتاً کم رفتار کے ساتھ پاور پلے مکمل کیا۔

دسوین اوور میں کیپسی تیز کھیلنے کی کوشش میں کلین بولڈ ہو گئیں۔ ان کا سکور 23 تھا اور انگلینڈ کا مجموعہ 67 تھا۔ کیپسی کے جانے کے بعد انگلینڈ کا رن ریٹ مزید کم ہوا اور  گیارھویں اوور میں ہیتھر نائیٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ اس وقت مجموعہ 70 تھا۔ 

وکٹ پر موجود کیپٹن سکیوور نے بہرحال ہمت نہیں ہاری اور  فریا کیمپ کے ساتھ مل کر اپنی اننگ کو سنبھالنے کی  انتھک جدوجہد کی۔ ان دونوں کی پارٹنر شپ میں  15 ویں اوور میں انگلینڈ کچھ سنبھل گیا جب فرییا نے دو چوکوں کی مدد سے  اوور میں 12 رنز بنا لئے۔

باقی بانچ اوورز میں انگلینڈ کی ٹیم سخت کوشش کر کے 150 رنز ہی بنا پائی۔

برٹش ویمن کی کیپٹن  نیٹ سکیوور برنٹ نے  53  گیندوں سے محتاظ کھیل کھیلتے ہوئے 58  رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے مارے۔

دوسرے اینڈ پر جمی ہوئی فرییا کیمپ نے 28 گیندوں سے 44 رنز بنائے۔ کیمپ نے  4 چوکے مارے اور  آخری اوور میں ایک خوبصورت سٹریٹ ڈرائیو سے چھکا بھی مارا۔

یہ دلچسپ فیکٹ ہے کہ انگلینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں میچ تو کوئی نہیں ہارا البتہ سات میں سے چھ ٹاس برنٹ نے ہار دیئے۔ 

انگلینڈ کی ٹیم 8 سال بعد ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں