9

پروفیسرز کی تقرری؛وفاقی آئینی عدالت نےکراچی یونیورسٹی کی اپیل منظورکرلی

(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری جامعات میں پروفیسرز کی تقرریوں سے متعلق اہم کیس میں کراچی یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
 عدالت نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات اور یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا فیصلہ بحال کر دیا۔18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس کے کے آغا نے تحریر کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق آئینی دائرہ اختیار صرف قانونی یا لازمی ضابطے کی خلاف ورزی پر استعمال کیا جاسکتا ہے،جانبداری کے الزامات صرف دعوؤں کی بنیاد پر ثابت نہیں کئے جاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق ریکارڈ پر ایسا مواد نہیں لایا گیا جس سے انتخابی عمل غیر قانونی ثابت ہو،سلیکشن بورڈ امیدواروں کی اہلیت، تعلیمی ریکارڈ اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے،واضح قانونی خلاف ورزی ثابت نہ ہونے پر عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی،کامیاب امیدواروں کیخلاف غیر قانونی عمل کا کوئی ثبوت موجود نہیں،ہر ناکام امیدوار کے اعتراض پر عدالتی مداخلت سے جامعات کی خودمختاری متاثر ہوگی،آئینی عدالتیں جامعات کے انتظامی فیصلوں کی اپلیٹ اتھارٹی نہیں بن سکتیں۔
فیصلے کے مطابق ہر سروس کا تنازع درخواست کے ذریعے قابل سماعت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں