8

دورہ عمان قومی انڈر 21ہاکی ٹیم کا اعلان

(24نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نےدورہ عمان کیلئےانڈر21 ہاکی ٹیم کے20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیاہے۔

نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کامیاب ٹرائلز کے بعد انڈر 21 قومی ٹیم کا انتخاب مکمل کرلیاگیا ہے۔

مایہ نازاسٹرائیکر حمزہ فیاض دورہ عمان کیلئےپاکستان انڈر21 ہاکی ٹیم کاکپتان مقررکیاگیا ہے۔

جبکہ سمیع اللہ کو دورہ عمان کے لیے پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا۔

اس کے علاوہ سکواڈ میں دو گول کیپرز، 9 ہاف بیکس و ڈیفنڈرز، 4  مڈ فیلڈرز اور 5 سٹرائیکرز شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان میں صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں:ویمن ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس رضیہ شبیر کے نام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں