
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بابر اعظم دورے کے دوران قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ویمن ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس رضیہ شبیر کے نام
سلیکشن کمیٹی کے مطابق سعود شکیل فٹ ہونے کی صورت میں دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ انہیں مکمل اعتماد ہے کہ قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوئے ابھی چھ ماہ سے بھی کم عرصہ ہوا ہے، جبکہ وہ خود اور اسد تقریباً ڈیڑھ سال سے بطور سلیکٹر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔






