8

ویمن ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس رضیہ شبیر کے نام

(فاران یامین) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ویمن منی ٹور ڈی لاہور سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس میں رضیہ شبیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس میں 35 خواتین سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔

ریس کا آغاز پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر سے ہوا اور شرکاء نے لیبرٹی، صدیق ٹریڈ سینٹر، جیل روڈ اور ٹولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے دوبارہ لیبرٹی پہنچ کر ریس مکمل کی۔

ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی رضیہ شبیر کو 15 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

 دوسری پوزیشن پر آنے والی کھلاڑی کو 10 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کو 5 ہزار روپے دیے گئے۔

چوتھی پوزیشن کے لیے 3 ہزار روپے جبکہ پانچویں سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والی ہر کھلاڑی کو 2،2 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:شان مسعود کی جگہ بابر اعظم کپتان؟ قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں