7

نئی سفری گائیڈ لائن جاری 

(اویس کیانی)دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاری کردی گئی۔
نئی سفری گائیڈلائن کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائدالمیعاد نائیکوپ (NICOP) کے ساتھ بیرونِ ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی عائد ہوگی،غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد (Valid) نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پروفیسرز کی تقرری؛وفاقی آئینی عدالت نےکراچی یونیورسٹی کی اپیل منظورکرلی
وزارتِ داخلہ نے نئی گائیڈ لائن کے حوالے سے امیگریشن حکام کوبھی آگاہ کر دیا ہے،تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں