8

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے پھر دل جیت لیے بچے کی خواہش پوری

(24  نیوز )عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر انسان دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ کم عمر بچے اندریس میلس کے لیے خصوصی پیغام بھیجا، جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔

24 جون کو وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اندریس میلس شدید زخمی ہو گیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں اس کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی، جبکہ وہ اپنے والدین سے بھی محروم ہو گیا۔ اس وقت وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

مشکل حالات کا سامنا کرنے والے اندریس نے اپنی حوصلہ افزائی کے لیے کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ٹریڈنگ کارڈ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم رونالڈو نے صرف کارڈ بھیجنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بچے کے نام ایک خصوصی حوصلہ افزا پیغام بھی ارسال کیا۔

رونالڈو کے اس جذبۂ ہمدردی کو سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فٹبال سپر اسٹار نے نہ صرف ایک معصوم بچے کی حوصلہ افزائی کی بلکہ یہ ثابت کیا کہ حقیقی عظمت کھیل کے میدان سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کی قیمتوں میں 16 اعشاریہ 17 فیصد تک اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں