11

لاہور میں خونی ڈور کا ایک اور وار موٹر سائیکل سوار نوجوان لہولہان

(عابد چودھری)لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں قاتل ڈور نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کو لہولہان کر دیا۔

پولیس کے مطابق بند روڈ سے گلشن راوی کی طرف جانے والے نوجوان کے گلے پر پتنگ کی تیز دھار ڈور پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کی شناخت مرزا ارسلان کے نام سے ہوئی ہے جو گلشن راوی کا رہائشی ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ارسلان موٹرسائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک تیز دھار ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے گہرا زخم آیا حادثے کے فوراً بعد  زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دو روز کی کمی کے بعد  سوناپھر مہنگا ، جانیے فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں