13

ومبلڈن ٹینس : نواک جوکووچ اور ناومی اوساکا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

(24 نیوز)لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں سابق چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں جوکووچ نے فرانس کے آرتھر رینڈرنیک کو چار سیٹس میں شکست دی۔

 انہوں نے پہلے دو سیٹس 5-7 اور 4-6 سے اپنے نام کیے، تاہم تیسرے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریک جیت کر میچ اپنے نام کیا اور پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ویمنز سنگلز ایونٹ میں جاپان کی ناومی اوساکا نے آسٹریلیا کی ڈاریا کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جیو سپر اور مائیکو پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں