15

افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہےاس کیخلاف بات برداشت نہیں کریں گے: بلاول بھٹو 

(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  کشمیریوں کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے پر ہمارا دل ٹوٹتا ہے، آزاد کشمیر میں ایک ماہ سے صورتحال پریشان کن ہے۔

مظفرآباد میں  پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، فوج کیخلاف بات برداشت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پرامن طریقوں سے مسئلوں کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،ریاست کوکوئی بلیک میل نہیں کرسکتا،چاہتے ہیں کوئی درمیانی راستہ نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں