
( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر اور کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لینے کے خلاف کیس میں وزارت مواصلات اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا پالیسی معاملہ ہے اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں؟
وکیل نے کہاکہ ایم ٹیگ میں کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لینا حد سے زیادہ اور من مانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کیخلاف درخواست؛ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سےجواب طلب
جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے ٹول ٹیکس اضافے سے متعلق 3 جون 2025 کا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا ہے۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔






