(شاہد سپرا)لاہور گلبرگ کے علاقے میں لیسکو کے صارفین کیساتھ مالی فراڈ کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی گئی،لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کرنے پر صارفین نے لیسکو کو آگاہ کر دیا،لیسکو گلبرگ ڈویژن کے ایکسیئن محمد طاہر کی ٹیم نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران لیسکو کا جعلی اہلکار پکڑ لیا گیا،جعلی اہلکار کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان؛ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،2خواتین آف لوڈ






