(اقبال صادق) ڈیرہ غازی خان میں پیر عادل کے قریب مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
، ریسکیو 1122 حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ کے بعد چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے 4 موٹر سائکل سواروں کو بچاتے ہوئے بس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو بس الٹ گئی۔ بس کی زد مین آ کر 3 موٹر سائکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ایک ہی موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار تھے۔
حادثہ کا شکار ہونے والی بس ڈیرہ غازی خان سے تونسہ جا رہی تھی۔ پیر عاد ل کے علاقہ میں بس کی زد مین آنے والے موٹر سائیکل سوار اسی علاقہ کے رہنے والے تھے۔

اس حادثے کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا اور 3 بس مسافر زخمی ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ملز مالکان نے 6 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا






