14

   اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر  کی  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

(انور عباس)  اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر  نے پاکستان کے  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

فارن آفس نے بتایا کہ اس ملاقات میں  اسحاق ڈار نے او سی ایچ اے کی دنیا بھر میں آفات اور تنازعات کے دوران انسانی امداد کی خدمات کو سراہا۔ 

نائب وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کے دوران او سی ایچ اے کے کردار کو بھی سراہا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان او سی ایچ اے کے اہم انسانی امدادی مشن کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے او سی ایچ اے کی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔ 

ٹام فلیچر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی گراں قدر خدمات اور دیرینہ کردار کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیئے:  یوکرین کا روس کے گرد گھیرا تنگ: اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے آبنائے ہرمز جیسا بڑا بحران پیدا! 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں