
( شاہد سپراء)لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہائی لائن لاسز والے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب شروع کر دی۔
کمپنی نے ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں سکیننگ میٹرز لگانے کے اہداف مقرر کر دیئے،رواں ماہ کے دوران تمام متعلقہ دفاتر کو سکیننگ میٹرز کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شہر سمیت مختلف علاقوں میں ہائی لائن لاسز کی بنیاد پر سکیننگ میٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں،کمپنی نے بجلی چوری والے علاقوں کی نشاندہی کر کے سکیننگ میٹرز لگانے کا آغاز کیا،سکیننگ میٹرز کی مدد سے بجلی چوری کی شرح کو ریکارڈ کیا جا سکے گا،ٹرانسفارمرز پر نصب تمام کنکشنز کے یونٹس کا سکیننگ میٹرز کی ریڈنگ سے موازنہ کیا جائیگا،موازنہ کے دوران سکیننگ میٹرز کی ریڈنگ زیادہ ہونے کی صورت میں چوری کو پکڑا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں کتنے دن کاپیٹرول باقی؟تیل کمپنیوں نے خبردارکردیا
سکیننگ میٹرز کی ریڈنگ کے بعد ٹرانسفارمرز پر نصب تمام کنکشنز کی مسلسل نگرانی کی جائیگی۔






