12

 2021 سے 2026 تک ہونیوالی نئی بھرتیاں عدالت میں چیلنج 

(شوکت کورائی)ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں 2021 سے 2026 تک نئی بھرتیاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
 درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیارکیاہے کہ بھرتیوں کے لیے طے شدہ اصول اختیار نہیں کیے گئے،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین سے 18 اگست کو جواب طلب کر لیا۔
درخواست میں چیئرمین و سیکریٹری ویلفیئر بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزارکے مطابق اس عرصے دوران پانچ سو سے زائد بھرتیاں کی گئیں، خالی آسامیوں کے لیے پہلے اشتہارات دینا ضروری ہے جو نہیں دیے گئے، نئی بھرتیوں کے لیے تحریری اور ٹیسٹ لیے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات؛بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سماعت ملتوی
 وکیل درخواست گزارکے مطابق ویلفیئر بورڈ کی انتظامیہ نے بھرتیوں کے لیے اشتہار دیے اور نہ ہی تحریری اور زبانی ٹیسٹ لیے، تمام بھرتیاں 2021 سے 2026 تک کالعدم قرار دی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں