
( آزاد نہڑیو )سرکاری ملازمین کی بقایا تنخواہوں اور الاؤنسز کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
محکمہ خزانہ سندھ اس حوالے سے متحرک ہوگیااور ملازمین کے مالی معاملات نمٹانے کیلئےکمیٹی قائم کردی جوقانونی پیچیدگیاں دور کرکے ملازمین کے معاملات حل کرے گی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے ملازمین کی بقایا تنخواہوں ،الائونسز اور انکریمینٹ کا مسئلہ فوری طور حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے جس کے لئے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے،ڈائریکٹر محکمہ خزانہ کمیٹی کے سربراہ مقررکئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026 ؛ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی
کمیٹی میں انٹرنل آڈیٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خزانہ ممبر کے طور پر شامل ہیں،کمیٹی ملازمین کے کلیم کی اسکروٹنی کرے گی اورملازمین کے الائونسز اور انکریمینٹ کے معاملات کو فوری طور پر حل کرے گی،کمیٹی ملازمین کے مالی معاملات میں قانونی پیچیدگیاں فوری طور پر ختم کرے گی۔






