12

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ؛اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے 5 اگست کے احتجاج پر مشاورت کی جس دوران ارکان کی اکثریت نے 5 اگست کو جلسہ کرنے پررائے دی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر سمیت ارکان کی اکثریت کسی بھی تحریک کی بجائے ایک دن کے جلسے کے حق میں تھی، ارکان کااس موقع پر کہناتھا کہ ہمیں ملک گیر احتجاج کی بجائے ایک جگہ جلسہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر،بیٹیاں محفوظ ہیں:مریم نواز کا طلبا کوایک لاکھ فری الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ارکان چاہتے تھے کہ جلسے تک ہی احتجاج یا بانی کی گرفتاری کو محدود رکھا جائے،ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں