10

نواز شریف اور مریم نواز کے متوقع دورۂ مظفرآباد اہم مشاورت آج ہوگی

(حاشر احسن) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متوقع دورۂ مظفرآباد کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم مشاورت آج ہوگی.

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام آج مظفرآباد پہنچیں گے، وفاقی وزراء مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) مظفرآباد ڈویژن کی مرکزی قیادت سے اہم اجلاس کریں گے۔ 

اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، راجہ ثاقب مجید کی شرکت کا امکان ہے،چودھری محمد رشید، نورین عارف، مصطفیٰ بشیر عباسی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے متوقع دورۂ مظفرآباد کے شیڈول کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی انتخابی صورتحال اور حلقہ وار انتخابی مہم کا تفصیلی جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،وفاقی وزراء پارٹی رہنماؤں سے ہر حلقے میں انتخابی مہم مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز بھی طلب کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں میاں نواز شریف کے دورۂ مظفرآباد کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے،  وفاقی وزراء آج رات مظفرآباد پہنچیں گے اور نجی ہوٹل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی انتخابی حکمت عملی اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں پر اہم فیصلوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ایل اے 24 سدھنوتی کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں