
(24نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ 4 روز کے دوران پانی کی آمد میں مجموعی طور پر 21 ہزار 600 کیوسک کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد گر کر 50 ہزار 300 کیوسک پر آ گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 21 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،اس کے برعکس محض 4 روز قبل یعنی 12 جولائی کو یہاں پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک تھی۔
واپڈا کے تفصیلی ڈیٹا کے مطابق آج پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 21 ہزار 100 کیوسک رہا،گزشتہ روز پانی کی آمد 53 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 24 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 14 جولائی کو پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک تھا۔
13 جولائی کوپانی کی آمد 68 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج 39 ہزار 300 کیوسک اور 12 جولائی کو پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک جبکہ اخراج 44 ہزار 200 کیوسک تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ کمپنی نے کراچی-تربت-کوئٹہ اور کراچی-بہاولپور- اسلام آباد فلائٹس کا آغاز کردیا






