3

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر جناب انعام الحق نے کوئٹہ کی یونین کونسل خوشحال روڈ کا دورہ

بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم!!

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر جناب انعام الحق نے کوئٹہ کی یونین کونسل خوشحال روڈ کا دورہ کیا اور جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی فیلڈ سرگرمیوں، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل اور مہم کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر یونیسف بلوچستان کے پولیو ٹیم لیڈ جناب شاہ پورسلیمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں