
(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بہادری سے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ 5 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر پولیس اورسی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خوارجیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو سلام۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ امن دشمنوں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیں گے۔






