
(24نیوز)سندھ حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈیوٹی چور دس ہزار سے زائد ملازمین کوگھوسٹ قرار دیکر ملازمت سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا۔
ابتدائی طور پر حیدرآباد ڈویژن کے دو سوسے زائد ملازمین کو اشتہاری گھوسٹ قرار دیکر ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پانچ ڈویژنوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ ملازمین پائے گئے، گھوسٹ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار، مالی، لیب اٹینڈنٹ، پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق یہ ملازمین شوکاز نوٹس میں وضاحت نہیں کرسکے، سب سے زائد گھوسٹ ملازمین حیدرآباد ڈویژن میں پائے گئے جہاں سے دو سو سے زائد ملازمین کو اشتہاری گھوسٹ قرار دیاگیا ہے۔
سندھ کے باقی پانچ ڈویژنوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں گھوسٹ ملازمین پائے گئے ہیں ، ان میں کراچی ،میرپورخاص ،سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرعام انتخابات؛پولنگ ڈیوٹی پر مامور عملے کے لیے پولنگ شیڈول جاری
اگست میں گھوسٹ ملازمین کو ملازمت سے نکال دیاجائے گا۔






