بلوچستان میں پہلی بار گرین ایکسپو 2026 کا انعقاد، سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی اور ڈی جی ظہور بلوچ کا مختلف اسٹالز کا دورہ
کوئٹہ: بلوچستان میں پہلی مرتبہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے گرین ایکسپو 2026 کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات ظہور بلوچ نے ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پیش کی جانے والی مصنوعات، جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس ایکسپو کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا، ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید اقدامات کو فروغ دینا اور سرکاری و نجی اداروں سمیت عوام کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔






