2

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا طلبہ کیلیے سکوٹرز سرکاری دوروں اور بس سروس کا اعلان

(عیسیٰ ترین ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے، جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا اور طلبہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کھلے مکالمے اور سوال و جواب کے سیشن میں شرکت کی،دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے طلبہ کے لیے 50 اسکوٹرز، مری اور ایبٹ آباد کے مطالعاتی دوروں، یونیورسٹی آف تربت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے لیے فنڈز، مزید گرین بسوں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس سمیت متعدد اہم اعلانات کیے۔
تربت میں طلبہ کے ساتھ براہِ راست مکالمہ، نوجوانوں کے مسائل سنے،انہوںنے طلبا  کے بہتر مستقبل کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے
نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور انتہاپسندی کے بجائے تعلیم، تحقیق، جدید علوم اور مثبت سرگرمیوں کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی، سماجی اور ترقیاتی مسائل پر نوجوان بلاجھجک سوالات اٹھائیں، کیونکہ بامعنی مکالمہ مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ 

میر سرفراز بگٹی نے کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت انہیں تعلیم، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور عملی تجربات کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں :  سٹوڈنٹس یونیفارم کی بجائے  گرم کپڑے پہن کر سکول آ سکیں گے، آزاد کشمیر حکومت کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں