2

بلوچستان میں سیلاب کے بعد زرعی بحالی کے لیے ٹول کٹس کی تقسیم کی افتتاحی تقریب

بلوچستان میں سیلاب کے بعد زرعی بحالی کے لیے ٹول کٹس کی تقسیم کی افتتاحی تقریب

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے زرعی و کچن گارڈننگ ٹول کٹس کی تقسیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں یو این ڈی پی کے ہیڈ بلوچستان ذوالفقار درانی، ڈائریکٹر ایگریکلچر انفارمیشن عبدالکریم جعفر، ترقی فاؤنڈیشن کے ہیڈ امجد رشید، ایگریکلچر انفارمیشن آفیسر شہزاد علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کوئٹہ صورت خان کاکڑ نے شرکت کی۔

یہ اقدام Post-Flood Agricultural Restoration (One Town One Product) Project کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی سرگرمیوں کی بحالی، کاشتکاروں کی معاونت اور کچن گارڈننگ کے فروغ کے ذریعے غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں