9

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمصنوعی ہیروں اور آئی فون کی دو کھیپیں پکڑی گئیں

(خورشید رحمانی)  پاکستان کسٹمز نے سمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں اور بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان قبضہ میں لے لیا جس میں پلاٹینم کی سلاخیں اور آئی فون شامل ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی دو بڑی کارروائیاں سامنے آئیں۔ ایک کارروائی میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا اور  دبئی سے آنے والے مسافر سے 10 پلاٹینم بارز برآمد ہوئیں۔ 

اس کارروائی میں مسافر کے روپ میں کام کرنے والے سمگلر  کے قبضے سے 6 آئی فون 17 پرو میکس، 2 آئی فون 15 پلس برآمد  ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  گولڈن بوٹ فیکٹر؛ میسی کے ساتھ آج رات انہونی ہونےوالی ہے 

اس سمگلر سے 184 انٹیل پروسیسرز، لیپ ٹاپ، کیمیکلز اور دیگر سامان بھی پکڑا گیا۔ دوسری کارروائی میں  برآمد سامان کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

دوسری کارروائی میں مسافر  کے روپ مین سمگلنگ کرنے والی خاتون سے 229 قیراط لیبارٹری گروون ڈائمنڈز برآمد ہوئے۔ 

لیبارٹری رپورٹ میں برآمد شدہ ڈائمنڈز  کی تصدیق ہو گئی۔ ان مصنوعی ڈائمنڈز کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ ان  دونوں کارروائیوں میں مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں