11

کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں

(24 ںیوز )پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی دو بڑی کارروائیوں کے دوران  1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر سے 10 پلاٹینم بارز برآمد ہوئیں،مسافر کے قبضے سے 6 آئی فون 17 پرو میکس، 2 آئی فون 15 پلس برآمد کیے گئے ، 184 انٹیل پروسیسرز، لیپ ٹاپ، کیمیکلز اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد سامان کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،دوسری کارروائی میں خاتون مسافر سے 229 قیراط لیبارٹری گروون ڈائمنڈز برآمد کیا گیا۔

لیبارٹری رپورٹ میں برآمد شدہ پتھروں کی تصدیق کی گئی ، ڈائمنڈز کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے،دونوں کارروائیوں میں مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں