
( وقاص عظیم )قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیاگیاجس کاوفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کامنافع 12.96 سے کم کرکے 11.94 فیصد مقررکردیاگیاہے۔ پنشنرز،بہبود اورشہداء سرٹیفکیٹ کا منافع 13.20 سے کم کرکے12.96 فیصد ہوگیاہے جبکہ ریگولرسیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع12.24سے کم کرکے11.52 فیصد مقررکردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا منافع 12.6 سےکم کرکے11.43 فیصد کردیا گیاہے ،سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 10 فیصد پر برقرار رہے گا،سروا 5 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 11.16 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقررکردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سروا3 سالہ اسلامک سرٹیفیکیٹ کامنافع 9.16سے بڑھا کر 11.50 فیصد مقررکردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:طیاروں کا ایندھن اور لائٹ ڈیزل آئل بھی مزید مہنگا
وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔






