7

نفرت کی کڑواہٹ کو محبت کے ذائقے میں بدلنے والی کریلے گوشت کی شاندار ریسپی

(ویب ڈیسک )ہر سبزی کا اپنا ایک موسم ہوتا ہے، اور جب وہ اپنے قدرتی موسم میں پکائی جائے تو اس کا ذائقہ، خوشبو اور غذائیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، گرمیوں کی سبزیوں میں کریلا اپنی منفرد کڑواہٹ اور بے مثال ذائقے کی وجہ سے خاص مقام رکھتا ہے، اگر اسے مصالحوں کے درست امتزاج اور گوشت یا چکن کیساتھ پکایا جائے تو یہی کریلا ایک ایسی لاجواب ڈش بن جاتا ہے جس کا ذائقہ دل جیت لیتا ہے،آج ہم آپ کو کریلا گوشت/چکن کی ایسی مزیدار اور دیسی انداز کی ترکیب بتا رہے ہیں جو ہر دسترخوان کی رونق بڑھا دے گی۔

اجزاء:کریلے: 1 کلو،چکن یا گوشت: 700 گرام،پیاز: 3 درمیانے (باریک کٹے ہوئے)،ٹماٹر: 2 درمیانے،ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ،

لال مرچ پاؤڈر: 1½ کھانے کا چمچ،ہلدی: ½ چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ۔

کالی مرچ پاؤڈر: ½ چائے کا چمچ،گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،تیل: آدھا کپ۔

ترکیب:کریلوں کو دھو کر حسبِ پسند کاٹ لیں، ہلکا نمک لگا کر 20 منٹ رکھ دیں، پھر دھو کر نچوڑ لیں۔

 ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری فرائی کریں، ادرک لہسن شامل کریں، پھر گوشت یا چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

 تمام خشک مصالحے اور ٹماٹر شامل کرکے اتنا بھونیں کہ تیل الگ ہو جائے، اب کریلے شامل کرکے 10 منٹ مزید بھونیں، پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھک دیں۔

 اگر گوشت استعمال کر رہے ہوں تو گلنے تک پکائیں، جبکہ چکن 20 سے 25 منٹ میں تیار ہو جائے گا۔

 آخر میں گرم مصالحہ اور باریک کٹی ادرک ڈال کر 5 منٹ دم دیں اور گرم گرم روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں